جسٹس جے ایس كھیهر نے آج سپریم کورٹ کے 44 ویں چیف جسٹس کے عہدےکا حلف لیا۔صدر پرنب مکھرجی نے یہاں صدارتی محل میں ایک باوقار تقریب میں جسٹس كھیهر کو ملک کے
چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔اس موقع پر نائب صدر حامد انصاری، وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی کابینہ کے کئی رکن، سپریم کورٹ کے جج اور کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔